پاکستان کو صدارتی ون پارٹی نظام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، آصف کرمانی

پاکستان کو صدارتی ون پارٹی نظام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، آصف کرمانی

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے سینئر آصف کرمانی نے کہاہے کہ پاکستان کو صدارتی ون پارٹی سسٹم نظام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ،اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتا ئج نکل سکتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مہنگائی سے تنگ عوام کسی وقت بھی سڑکوں پر آسکتے ہیں ۔پاکستان میں بے قیادت انقلاب دستک دے رہا ہے خدانخواستہ ایسا ہوا تو ملک کی بنیادیں حل جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں ، حکمران ہوش کے ناخن لیں۔

سینیٹر آصف کرمانی

مزید :

صفحہ آخر -