موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد

موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد

  

لاہور (کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقہ سے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا گیا ،پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ چوکی اڈہ پلاٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ بلال عرف بلو کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضہ سے چار عدد موٹر سائیکلیں ،دو پسٹل بمعہ گولیاں اور موبائل فونز برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -