ہال روڈ الیکٹرانکس کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
لاہور (کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علا قہ ہال روڈ الیکٹرانکس کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو کی جانب سے امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے روانہ ہوگئیں۔ آگ سرور سینٹر کی پہلی منزل پر رپیئرنگ کی دکان میں لگی۔ آگ نے پہلی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس سے قبل بھی سرور سینٹر میں آگ لگنے کا واقع پیش آچکا ہے۔ 4 سے 5 دکانیں مکمل طور پر جل چکی ہیں جبکہ لاکھوں مالیت کا نقصان بھی ہوچکا ہے۔