فلم اور ٹی وی دونوں جگہ کام پورے عروج پر ہے،سلیم شاد
لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار سلیم شاد نے کہا ہے کہ اس وقت فلم اور ٹی وی دونوں جگہ کام پورے عروج پر ہے ۔سلیم شادنے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں مگر ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے۔یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں فلم اور ٹی وی کے ایک عظیم اداکار اختر شاد کا بیٹا ہوں میری کامیابیاں ان ہی کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں وہ آج دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گی ایک سوال کے جواب میں سلیم شاد نے کہا کہ ہمارے ڈرامے آج بھی عوام کی اولین ترجیح ہیں فلموں کی آفرز بہت زیادہ ہیں مگر فی الحال ٹی وی کو ترجیح دے رہا ہوں۔
تاہم جب کبھی بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو اسے ضرور ترجیح دوں گا ہمیں اپنی فلموں کی تعداد کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا چاہئے بھارتی فلموں کو ہمیشہ کیلئے بین کردیا جائے تاکہ ہمارے سینما گھروں کو مطلوبہ فلمیں مل سکیں۔