وقار یونس ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حمایت میں سامنے آگئے

وقار یونس ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حمایت میں سامنے آگئے
 وقار یونس ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حمایت میں سامنے آگئے

  

سنچورین( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وقار یونس ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حمایت میں سامنے آگئے ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے سابق کوچ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کیچز نہیں پکڑیں گے تو میچز نہیں جیت سکتے،پاکستانی بالرز نے مجھے کافی متاثر کیا ، کسی کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے کھلاڑیوں پر چیخنے چلانے پر پریشان نہیں ہونا چاہیئے کیوں کہ وہ ان کے کوچ ہیں ، اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور آگے بڑھیں، مجھے اب بھی یقین ہے کہ پاکستان ،جنوبی افریقہ کو شکست دے سکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مکی آرتھرقومی ٹیم کے بلے بازوں جذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر بیٹسمینوں سے شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا،مکی آرتھر اس قدر غصے میں تھے کہ انہوں نے تمام اخلاقی حدود پار کر دیں اور ڈریسنگ روم میں چیزیں اٹھا کر پھینک دیں،ذرائع کا کہنا کہ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ جان بوجھ کر غلط شاٹس کھیل کر آٹ ہوئے ہیں، کھلاڑیوں نے اپنی غلطی مان لی لیکن مکی آرتھر اخلاقی حدود عبور کر کے گالی گلوچ پر اتر آئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -