کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی بنائیں گے: صدر مملکت

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی بنائیں گے: صدر مملکت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کریں گے، اس حوالے سے میئر کو بریفنگ دینے کا کہا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے ڈاکٹرز اپنے عہد پر عمل پیرا رہیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں ابتدائی 15 سے 20 سال اہم ہوتے ہیں، طلبا کی کامیابی پر اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے میں جدت آرہی ہے۔ کانووکیشن تعلیم مکمل کرنے والوں کے لیے ایک خوبصورت احساس ہیڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کریں گے، اس حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر کو بریفنگ دینے کا کہا ہے۔ میئر کے پاس وسائل کم ہیں اور ہمیں اس کا احساس ہمیشہ سے ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -