آصف زرداری کی گڑھی خدابخش میں شہداء کے مزار پر حاضری

آصف زرداری کی گڑھی خدابخش میں شہداء کے مزار پر حاضری

  

لاڑکانہ(خصوصی نامہ نگار) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دے پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی۔ آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ کی گڑھی خدابخش بھٹو آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے مزار کو عام لوگوں کے لیے خالی کروایا گیا جبکہ ازاں سابق صدر اور وزیراعلیٰ سندھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کشمور مزاری ہاؤس روانہ ہوگئے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -