بلوچستان سکیورٹی اولین ترجیح،سرحد پار باڑ کی تنصیب سے صورتحال بہتر ہوگی :جنرل باجوہ

بلوچستان سکیورٹی اولین ترجیح،سرحد پار باڑ کی تنصیب سے صورتحال بہتر ہوگی ...

  

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان کی سکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان کی خوشحالی صوبے کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سکیورٹی اور معاشی صورتحال میں بہتری پر پاک فوج کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے سکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی اور پاک ایران سکیورٹی تعاون سے بھی سکیورٹی مزید بہتر ہوگی۔

آرمی چیف

مزید :

کراچی صفحہ اول -