سب کام میرٹ پر ہوں گے کوئی سفارشی پروگرام نہیں چلے گا، عثمان بزدار

سب کام میرٹ پر ہوں گے کوئی سفارشی پروگرام نہیں چلے گا، عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی کی لڑائی نہیں سب ایک پیج پر ہیں، تجاویز لے رہے ہیں، صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے کام ہو رہا ہے،چولستان یونیورسٹی اسی سال مکمل اور فعال ہوجائے گی، کابینہ اجلاس میں 23رکنی ایجنڈے پر غور کیا گیا،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس بہاولپور میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس بہاولپور میں ہوا۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا سب سے پہلے بہاولپور میں اجلاس کریں گے۔ ہم پورے صوبے میں جائیں گے سب سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سیکریٹریز کی ذمہ داری لگائی ہے جو مسائل ہیں پیش کریں، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے ہم نے الیکشن لڑا۔ تمام کام میرٹ کے مطابق ہوں گے کوئی سفارشی پروگرام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ 100روزہ ایجنڈے کے مطابق تمام کمیٹیاں فعال ہیں۔ جو بھی کمی اور مسائل ہیں انہیں حل کریں گے۔ کسی کی لڑائی نہیں سب ایک پیج پر ہیں۔ تجاویز لے رہے ہیں، صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے کام ہو رہا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ چولستان یونیورسٹی اسی سال مکمل اور فعال ہوجائے گی، کابینہ اجلاس میں 23رکنی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ بہت سارے وائس چانسلر تعینات کرنے جا رہے ہیں۔ سرکار صرف لاہور میں بیٹھ کر مانیٹر نہ کرے بلکہ موقع پر جائے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ 70سال میں کبھی لاہور سے باہر کابینہ اجلاس نہیں کیا گیا تھا لیکن ہم نے بہاولپور میں کابینہ اجلاس کر کے یہ واضح کر دیا ہے کہ فیصلے اب لاہور میں بیٹھ کر نہیں ہوں گے۔ اب ہم ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کریں گے۔