وزیر اطلاعات کاجہلم میں تاریخی گوردوارے کی زبوں حالی کا نوٹس

وزیر اطلاعات کاجہلم میں تاریخی گوردوارے کی زبوں حالی کا نوٹس

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے جہلم میں سکھ گردوارے کی تاریخی عمارت کی زبوں حالی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو عمارت کا جائزہ لینے اور اسکے تحفظ و تزئین کے لیے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذہبی عمارتیں نہ صرف تاریخی اثاثہ اور تقافتی ورثے کا اہم جزو ہیں بلکہ انکی حفاظت ہماری اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سکھ گردوارے کی تزئین ومرمت سے دنیا بھر کی سکھ برادری کو اپنی تاریخی عبادت گاہ آمد کا مواقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -