تحریک انصاف کے ضلعی رہنمامیاں خلیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے رنگ پورہ میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعہ میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما شدید زخمی ہو گئے تھے ،ان کو طبی امداد کیلئے سیالکوٹ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت میں انہیں لاہور ریفرکردیا تھا۔تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق کا لاہور میں آپریشن بھی کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما کو 5 گولیاں لگیں ،مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے شخص پر فائرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے ، رنگ پورہ تھانے میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔