آزادکشمیر: پونچھ میں ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل جاری

آزادکشمیر: پونچھ میں ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل جاری
آزادکشمیر: پونچھ میں ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیرکے حلقہ ایل اے 19 پونچھ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
انتخابات میں پیپلز پارٹی کے سردار یعقوب، مسلم لیگ ن کے سردار طاہر انور سمیت 6 امیدوار مدمقابل ہیں۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 92 ہزار 427 ہے جن کے لئے 169 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے حلقے میں 2 ہزار پولیس اور 600 رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔