بلاول کی گرفتاری سے ملک افراتفری کاشکارہوگا،خورشید شاہ

بلاول کی گرفتاری سے ملک افراتفری کاشکارہوگا،خورشید شاہ
بلاول کی گرفتاری سے ملک افراتفری کاشکارہوگا،خورشید شاہ

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکی گرفتاری کیلئے دل اورگردہ چاہئے، بلاول کی گرفتاری سے ملک افراتفری کاشکارہوگا۔

سکھر میں صحافی کے سوال ”کیاحکومت بلاول بھٹوکوگرفتارکرسکتی ہے؟“کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول کی گرفتاری ناممکن لیکن حکومت سے کچھ بعید نہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنرراج ممکن نہیں،عمران خان ملک میں بحرانی صورتحال پیداکررہے ہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ سیاستدانوں سے جیلیں بھرنا ملک کیلئے اچھانہیں۔

انہوںنے کہا کہ ملک میں ون پارٹی سسٹم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ایسی سیاست سے ایک پارٹی کومضبوط اوردیگرکو کمزور کیا جارہا ہے، خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کوایسے ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے،خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاستدانوں کی گرفتاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -سکھر -