بیوی کے اخراجات پورے کرنے کیلئے تین دن کا دولہا ڈکیتی کرتے پکڑا گیا

بیوی کے اخراجات پورے کرنے کیلئے تین دن کا دولہا ڈکیتی کرتے پکڑا گیا
بیوی کے اخراجات پورے کرنے کیلئے تین دن کا دولہا ڈکیتی کرتے پکڑا گیا

  

ملتان(ویب ڈیسک) شجاع آباد میں تین دن کا دولہا دلہن کے اخراجات پورے کرنے لیے ڈکیتی کرتاہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔شعیب کو شہریوں نے اسلحہ سمیت پکڑا۔ شعیب نے صحافیوں کو بتایا اس کی تین دن پہلے شادی ہوئی ہے اس کی تصاویر نہ بنائی جائیں جس پر صحافیوں کی بھی ہنسی نکل گئی۔ ایک سوال کے  جواب میں ملزم نے بتایاکہ دلہن کو تحفہ دینا تھا اور دیگر اخراجات بھی ہیں ، اس لیے پیسے ضرورت تھے تو ڈکیتی کا منصوبہ بنایا ، یہ پہلی ڈکیتی تھی ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -