زینب کا قاتل عمران تو آپ کو یاد ہوگا لیکن اب اس کی فیملی کس حال میں ہے اور گھر پر کس نے قبضہ جما لیا؟ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

زینب کا قاتل عمران تو آپ کو یاد ہوگا لیکن اب اس کی فیملی کس حال میں ہے اور گھر ...
زینب کا قاتل عمران تو آپ کو یاد ہوگا لیکن اب اس کی فیملی کس حال میں ہے اور گھر پر کس نے قبضہ جما لیا؟ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) زینب کے قاتل مجرم عمران کے گھر پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن قصور وحید عارف نے قبضہ کرلیا۔ باپ کی میت کو گھر میں غسل بھی نہ دینے دیا چیف جسٹس پاکستان انصاف دلوائے، عمران کے اہل خانہ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور پہنچ گئے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او وحید عارف نے گھر پر قبضہ کر لیا جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے قاتل عمران کی گرفتاری اسے تختہ دار پر لٹکانے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا تھا۔

عمران کے اہل خانہ کی طرف سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں درخواست دائر کی گئی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ایس ایچ او وحید عارف نے گھر کو تالے لگا کر قبضہ کرلیا۔ والد کی وفات پر میت کو غسل بھی نہیں دینے دیا گیا۔

ایس ایچ او نے دھمکی دی کہ اگر اہل خانہ کا کوئی بھی فرد قصور میں داخل ہوا تو گولی مار دوں گا۔ مجرم عمران کے اہل خانہ نے چیف جسٹس پاکستان سے استدعا کی ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیکر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور گھر واگزار کرایا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -