ممنوعہ ادویات سے لوگوں کے گردے فیل ہو رہے ہیں، ممنوعہ ادویات اورجعلی حکیموں کے اشتہارات پرپابندی لگائی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ممنوعہ ادویات سے لوگوں کے گردے فیل ہو رہے ہیں، ممنوعہ ادویات اورجعلی حکیموں ...
ممنوعہ ادویات سے لوگوں کے گردے فیل ہو رہے ہیں، ممنوعہ ادویات اورجعلی حکیموں کے اشتہارات پرپابندی لگائی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی حکیموں کے اشتہارات کی اشاعت روکنے کیلئے درخواست دائرکر دی گئی ۔

درخواست سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ممنوعہ ادویات اورجعلی حکیموں کے اشتہارات پرپابندی لگائی جائے،ممنوعہ ادویات سے لوگوں کے گردے فیل ہو رہے ہیں اورسوشل میڈیاپر اشتہارکے ذریعے ادویات فروخت کی جارہی ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام اشتہارنشرکرنے سے پہلے متعلقہ فورم سے اجازت لینے کاحکم دیاجائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -