منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل،پیپلزپارٹی کی قیادت عدالت میں پیش نہیں ہوگی

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل،پیپلزپارٹی کی قیادت عدالت میں پیش نہیں ہوگی
منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل،پیپلزپارٹی کی قیادت عدالت میں پیش نہیں ہوگی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل ہو گی، پیپلزپارٹی کی قیادت عدالت میں پیش نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ آف پاکستان میں منی لانڈرنگ سمیت اہم مقدمات کی سماعت کریگا،پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو، فریال تالپوراور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے بلکہ ان کی قانونی ٹیم پیش ہو گی۔ان کا کہناتھا کہ

منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور وکلا عدالت جائیں گے، ان کا کہناتھا کہ عدالت نے آصف زرداری یا چیئرمین بلاول کو طلب نہیں کیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -