غلط دستخطوں کی وجہ سے 36 کروڑ مالیت کے 20 روپے کے چھاپے گئے نوٹ تلف کردیئے گئے

غلط دستخطوں کی وجہ سے 36 کروڑ مالیت کے 20 روپے کے چھاپے گئے نوٹ تلف کردیئے گئے
غلط دستخطوں کی وجہ سے 36 کروڑ مالیت کے 20 روپے کے چھاپے گئے نوٹ تلف کردیئے گئے

  

کراچی (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک انتظامیہ کی غفلت کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 20روپے والے کروڑوں کے نوٹ غلط دستخط کے ساتھ چھپ گئے۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث 36 کروڑ روپے کے نوٹ تلف کرنے پڑے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی نااہلی کے باعث قومی خزانے کو چار کروڑ 46 لاکھ کا نقصان ہوا ،چھاپے گئے 20 روپے کے نوٹوں پر دستخط مس پرنٹ تھے مگر اس کے باوجود صبح اورشام دونوں شفٹوں میں  یہ سلسلہ جاری رہا۔ان نوٹوں کو تلف کرنا پڑا جس کی وجہ سےاخراجات کی مد میں پاکستان کے قومی خزانے کو چار کروڑ 46 لاکھ کا نقصان ہوا۔  اس کے بعد متعلقہ اداروں نے آڈٹ کا حکم دیا اور ذمہ دار وں کے تعین کا حکم دیا ، تاحال ذمہ داران کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -بزنس -