نیو ایئر نائٹ، فارم ہاﺅسز اور بڑے پلازوں میں شراب و شباب کی محفلیں، نیم عریاں ڈانس پارٹیاں ہوں گی: مقامی اخبار کا دعویٰ

نیو ایئر نائٹ، فارم ہاﺅسز اور بڑے پلازوں میں شراب و شباب کی محفلیں، نیم ...
نیو ایئر نائٹ، فارم ہاﺅسز اور بڑے پلازوں میں شراب و شباب کی محفلیں، نیم عریاں ڈانس پارٹیاں ہوں گی: مقامی اخبار کا دعویٰ

  

لاہور (ویب ڈیسک) نئے سال 2019ءکی آمد پر صوبائی دارالحکومت میں واقعہ مختلف فارم ہاﺅسز گیسٹ ہاﺅسز اور بڑے بڑے پلازوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی خفیہ پارٹیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ان پارٹیوں میں منشیات کا بے جا استعمال بھی ہوتا ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ نیوایئر نائٹ پر لاہور کے مختلف علاقوں بیدیاں روڈ، رائے ونڈ روڈ، ڈیفنس روڈ، برکی روڈ، کینال روڈ، مناواں، ہربنس پورہ، باٹاپور، ہڈیارہ سمیت بعض مخصوص علاقوں کے فارم ہاﺅسز میں ایسی پارٹیوں کی بکنگ ہوچکی ہیں جہاں نوجوان لڑکے لڑکیاں غیر قانونی طور پر کسٹل آئس کو کین، جیش ہیروئن، شراب اور مختلف نشہ آور گولیاں استعمال کرتے ہیں جو بعد میں منشیات کا عادی بننے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اخبار کے مطابق نئے سال کے موقع پر منشیات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ پہلے کی نسبت منشیات کی 40 فیصد خرید میں اضافے کا رجحان پایا جارہا ہے۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی پارٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ نیوایئرنائٹ پر والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ اور نظر رکھیں کہیں ان کا بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹیوں میں جاکر منشیات کا استعمال شروع نہ کرے۔ بگڑے رئیس زادوں نے نیم عریاں ڈانس پارٹیوں کی مکمل تیاریاں مکمل کرلیں، شراب و شباب کی محفلیں ہوں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -جرم و انصاف -