عمران فاروق قتل کیس، مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

عمران فاروق قتل کیس، مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
عمران فاروق قتل کیس، مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید شواہد کے حصول کے لیے وقت نہ دینے کے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ مزید شواہد کے حصول کے لیے برطانیہ سے رابطے میں ہیں، قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے استغاثہ کو بھرپور کیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے،دوملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں، مزید شواہد کے لیے تین ماہ کا وقت درکار ہے۔

درخواست میں انسداد دہشتگردی کی عدالت اور ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -