مستحق مریضوں کے لیے عمرکوٹ میں میگھ سماج پاکستان کی جانب سے خیراتی ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا
عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر) معاشرے کےغریب نادار مستحق افراد کی خدمت کرنا عین ثواب اورعبادت ہے خصوصاً طب صحت کے شعبہ میں کام کرنےوالے ڈاکٹرز عظیم خدمت کررہے ہیں ڈاکٹر رانو مل راٹھور ڈاکٹر لچھمن کسیرانی وغیرہ نےغریب اور مستحق مریضوں کے لیے عمرکوٹ میں ایک غیر سرکاری تنظیم میگھ سماج پاکستان کی جانب سے خیراتی ہسپتال کا افتتاح کیا گیا جس میں غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا ۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رانومل راٹھور ،ڈاکٹر لچھمن کسیرانی ،ڈاکٹر درم داس وغیرہ نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے بتایاکہ عمرکوٹ میں سماجی تنظیم میگھ سماج ستھ پاکستان کے تحت انسانیت کی خدمت کےلیے ایک ہسپتال کا افتتاح کیاگیا ہے جس میں غریبوں کو صحت علاج معالجے کی ہرممکن بنیادی سہولیات فراہم کی جاینگی ڈاکٹرزنے کہا کہ تعلیم یافتہ اور صحت مند پاکستان کے سلسلے میں یہ ہسپتال قائم کیا ہے اسمیں روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی ہو گی جس میں مریضوں کو مفت ادویات بھی دی جائینگی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریضوں کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی قسم کی سہولیات میسر نہیں ادویات بھی باہر سے خریدنی پڑتی ہیں پسماندہ علائقے میں جدید ہسپتال کے قیام سے علائقے کے غریب مکینوں کی تکالیف بیماریوں میں کمی آئے گی اور لوگوں کو علاج صحت کی سہولیات مل سکے گی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر بزرگ ڈاکٹر رانومل راٹھور نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں ۔
تقریب سے ڈاکٹر لچھمن کسیرانی ڈاکٹر درم داس تیرت رائے وغیرہ نےخطاب کیا تقریب میں بڑی تعداد میں سماجی سیاسی شہری عوامی رہنماؤں سمیت میگھواڑ برادری کے معززین نے شرکت کی آج پہلے روز تقریباً دوسو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مریضوں کو مفت ادویات وغیرہ بھی دی گی علاقے کےلوگوں نے میگھ سماج ستھ پاکستان کے تحت اس چیرٹیبل ہسپتال کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔