تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام  قائد اعظم کے142ویں جشن ولادت کے حوالے سے تقریب

تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام  قائد اعظم کے142ویں جشن ولادت کے حوالے سے ...
تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام  قائد اعظم کے142ویں جشن ولادت کے حوالے سے تقریب

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام  قائد اعظم کے142ویں جشن ولادت کے حوالے سےایک تقریب مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد ہوا. جس میں مرد و خواتین ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی حلقہ این اے 7 (لوئردیر) سے  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد بشیر خان تھے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتےہوئےکہا کہ ان کی جدوجہد اور محنت سے پاکستان حاصل ہوا۔ عمران خان کو کرپشن کے خلاف 22سال کی جدوجہد اور ورکرز کی قربانیوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔

تقریب سے پی ٹی آئی جدہ سٹی  کے صدر میاں احمد بشیر،ہیڈ مینجمنٹ پی ٹی ائی میڈلایسٹ کمیٹی فرخ رشید ،نائب صدر شہباز بھٹی،صدر خیبر سٹی  عقیل آرائیں، انوسٹر فورم کے شفقت محمود، پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے نائب صدر ڈاکٹر سیدراشدعلی شاہ، انفارمیشن سیکرٹری زاہد محمود اعوان، جمیل اللہ خان،  نے بھی خطاب کیا۔

قبل ازیں قائد اعظم پر ایک ڈاکومینٹری اور پی ٹی آئی میڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان کا یوم قائد اعظم پر پیغام سکرین پر پیش ہوا۔ بچوں میں بابائے قوم  پر ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوا اور کامیاب بچوں کوتحائف سے نوازا گیا۔ مقامی گلوکاروں عمر فاروق اور عمران نے قومی و ملی تغمہ بھی پیش کئے۔ نظامت کے فرائض انفارمیشن سیکرٹری جدہ سٹی رضوان انور وڑائچ اور چوہدری ظہیر احمد نے سر انجام دیے۔

مزید :

عرب دنیا -