لاہور کے رکشہ ڈرائیور نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی تعریف کیے بنا نہ رہ پائے

لاہور کے رکشہ ڈرائیور نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ...
لاہور کے رکشہ ڈرائیور نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی تعریف کیے بنا نہ رہ پائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے عوام کا پاک فوج کے ساتھ پیار اور احترام کا رشتہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ۔ پاک فوج کے ڈسپلن اور اس کی پیشہ وارانہ مہارتوں کے باعث ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ نہ صرف پاک فوج کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں بلکہ اس کی محبت میں ایسے ایسے کام بھی کر گزرتے ہیں جن کی مثال ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی۔

پاک فوج سے لازوال محبت کی ایک مثال لاہور کے ایک رکشہ ڈرائیور نے قائم کی ہے۔ ایک طالبعلم نے ایک رکشہ ڈرائیور کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور بتایا کہ جب وہ یونیورسٹی جارہا تھا تو اس نے راستے میں اس رکشہ ڈرائیور کو دیکھا ۔ یہ رکشہ ڈرائیور اپنی روزی روٹی کیلئے رکشہ چلاتا ہے لیکن پاک فوج کے جوان اگر اس کا رکشہ استعمال کریں تو یہ ان سے پیسے نہیں لیتا۔

نوجوان طالبعلم کی جانب سے یہ تصویر شیئر کی گئی تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پرسنل اکاﺅنٹ سے رکشہ ڈرائیور کے جذبے کو داد دی اور اس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ’ پاک فوج سے محبت اور احترام کا رشتہ رکھنے والے لاہور کے رکشہ ڈرائیور محمود جان کا شکر گزار ہوں۔ اسی طرح کے لوگ ہیں جو ہماری طاقت بنتے ہیں‘۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -