کمرہ بک نہ کرنے پر مری میں ہوٹل منیجر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ، ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

کمرہ بک نہ کرنے پر مری میں ہوٹل منیجر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ، ...
کمرہ بک نہ کرنے پر مری میں ہوٹل منیجر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ، ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

  

مری(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات تو ہر روز ہی ہوتے رہتے ہیں لیکن اب ہوٹل منیجر کو کمرہ بک نہ کرنے کے جرم کی پاداش میں گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا ہے،جس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری میں سیاحوں کے ساتھ آئے روز ہونے والی بد سلوکیوں تو منظر عام پر آتی رہتی ہیں اور ملک بھر میں ان پر تنقید بھی ہوتی ہے تاہم اپنی شر پسندی اوربد معاشی کے زور پر ’’ملکہ کوہسار ‘‘ کی شہرت کو نقصان پہنچانے والے یہ چند افراد  سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے ہمیشہ  قانون کی پہنچ سے دور ہوتے ہیں ۔جی پی او چوک مری میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایمبیسیڈر  نامی ہوٹل کے مینجر محمد آصف کو مری کے ہی مقامی رہائشی راجہ معصب خلیل نے ہوٹل میں کمرہ بک نہ کرنے کی پاداش میں گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ہے جسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مضروب کو پانچ گولیاں لگی ہیں اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ،پولیس نے ہوٹل مالک  حافظ جاوید اختر کی مدعیت میں ملزم راجہ معصب خلیل کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک ملزم کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔دوسری طرف مری میں پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی ہے ۔ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل منیجر  محمد آصف  استقبالیے پر کھڑے ہو کر وہاں موجود دوسرے دو افراد سے باتیں کر رہا ہے کہ اسی اثنا میں راجہ معصب خلیل نامی ملزم ہوٹل استقبالیے میں داخل ہوتا ہےاور چند سیکنڈ کی گفتگو کے بعد پستول نکال کر منیجر پر سیدھی فائرنگ شروع کردیتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو ساڑھے 12 بجے کے قریب پیش آیا۔

سوشل میڈیا کے مطابق ملزم راجہ معصب خلیل کوئی سیاح نہیں بلکہ مری میں ہی موجود ایک  دوسرے  نجی ہوٹل کا مالک ہے اور اکثر و بیشتر اس کی بد معاشی کی وارداتیں سامنے آتی رہتی ہیں،ملزم کے مری میں آنے والے سیاحوں کے ساتھ بد تمیزی اور غنڈہ گردی کے واقعات  بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں تاہم ملزم اپنے اثر و رسوخ اور تعلقات  کی وجہ سے ہمیشہ قانون کی گرفت سے آزاد ہی رہا ہے ،تازہ واقعہ میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے کس دیدہ دلیری اور سفاکی کے ساتھ  نوجوان محمد آصف کو  نشانہ بنایا اور کس اطمنان کے ساتھ با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ہوٹل کے مالک حافظ جاوید اختر نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضروب محمد آصف تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے ،ہم ملزم کی گرفتاری اور اسے اس درندگی کی سزا دلانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے ،ایسے افراد کی بد معاشیوں کی وجہ سے مری کی شہرت داغدار ہوئی ہے ،اس نے ہمارے ہوٹل میں بے گناہ نوجوان کو گولیاں مار کر درندگی کی انتہا کی ہے ،ہم اسے معاف نہیں کریں گے ،اعلیٰ حکام گنڈہ گردی کے اس بدترین واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم  راجہ معصب خلیل کو فوری گرفتار کروائیں اور اس کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔

                                                                                                                                                                   ۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

                                                               

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -