کویتی فوج کے جوانوں نے 13000 فٹ کی بلندی سے 63 مربع میٹر جھنڈا لہرا کر فری فال سکائی ڈائیونگ میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنادیا

کویتی فوج کے جوانوں نے 13000 فٹ کی بلندی سے 63 مربع میٹر جھنڈا لہرا کر فری فال ...
 کویتی فوج کے جوانوں نے 13000 فٹ کی بلندی سے 63 مربع میٹر جھنڈا لہرا کر فری فال سکائی ڈائیونگ میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنادیا

  

کویت (عرفان شفیق سے)      کویتی فوج کے جوانوں نے 13000 فٹ کی بلندی سے 63 مربع میٹر کویت جھنڈا لہرا کر فری فال سکائی ڈائیونگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا۔  عرب میڈیا  کے مطابق کویتی فوج کے جوان لیفٹننٹ کرنل فہد الیعقوب، لیفٹینٹ کرنل سلیم المیل اور میجر ناصر فواز نے 63 مربع میٹر کویتی جھنڈے کے ہمراہ 13000 میٹر کی بلندی سے فری فال سکائی ڈائیونگ کا مظاہر ہ  پیش کیا تو اس موقع پر    گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداران  بھی   موجود تھے۔ اس تقریب کا انعقاد قطر کے شہر دوحہ میں کیا گیا اور جلد ہی   گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداران تقریب میں تینوں جوانوں کو آفیشل ریکارڈ سے نوازیں گے۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے فوج کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد  کا پیغام ارسال کیا ہے۔

  

مزید :

عرب دنیا -