2019چوروں کی ”بھل صفائی“ کا سال ہوگا ، سعدرسول
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجریہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ 2019چوروں کی بھل صفائی کا سال ہوگا ، احتساب کے عمل کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جائیگی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آزاد ارکان صوبائی اسمبلی جنہوں نے ابھی تک تحریک انصاف کو جوائن نہیں کیا وہ جب چاہیں حکومت سے الگ ہوکر کسی دوسری جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فنڈز ملنے چاہئے ، 2016سے لیکر آج تک بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہیں دیئے گئے ، لارڈ میئر لاہور اب فنڈز کی دستیابی کیلئے سپریم کورٹ میں گئے ہیں لیکن جب مسلم لیگ ن کی حکومت تھی، اس وقت لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید کو سپریم کورٹ میں جانا یاد نہیں آیا ۔
ان کا کہناتھا کہ 2019میںاحتساب کے عمل کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جائیگی ، یہ چوروں بھل صفائی کا سال ہوگا ، جس نے چوری کی ہے اس کے لئے مشکلات ہونگی اوریہ ہونی بھی چاہئے ۔