سندھ کا تمام بجٹ اومنی گروپ پر خرچ کیا گیا،مراد علی شاہ عوام کا اعتماد کھوچکے :خرم شیر زمان 

سندھ کا تمام بجٹ اومنی گروپ پر خرچ کیا گیا،مراد علی شاہ عوام کا اعتماد کھوچکے ...
سندھ کا تمام بجٹ اومنی گروپ پر خرچ کیا گیا،مراد علی شاہ عوام کا اعتماد کھوچکے :خرم شیر زمان 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف  کراچی کے صدر اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کا تمام بجٹ اومنی گروپ پر خرچ کیا گیا ہے، وزیراعلی بننے کی خواہش میں پی پی کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوگئی ہیں،مراد علی شاہ عوام کا اعتماد کھوچکے اور صادق و امین بھی نہیں رہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ گینگ وار کا تحفہ دینے پر لیاری کی عوام نے بلاول کو مسترد کیا،  پیپلزپارٹی تمام بلاول ہاؤسز کے اخراجات پبلک کرے ، پیپلزپ پارٹی کی  قیادت کے جے آئی ٹی میں نام آزاد اداروں کی چھان بین کے بعد آئے۔انہوں نے کہا کہ  ماضی میں مک مکا کی سیاست زندہ تھی، اب  احتساب کا وقت ہے، ذاتیات پر اتر کر حملے کرنے سے پی پی قیادت کی بوکھلاہٹ واضح ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پی پی پی کبھی بھی احتساب سے پیچھے نہیں بھاگی، حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کو چھپانے کیلئے انتقامی کاروائیاں کررہی ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹ محض ایک الزام ہے۔ ہم عدالت میں اپنے آ پ کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے تیار ہیں،جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالتی خلاف ورزی کرتے ہوئے چار پانچ دن پہلے میڈیا کو لیک ہوجاتی ہیں، یہ احتساب ہو رہا ہے انتقام کے لبادے میں۔جیسے 1977 اور 1990 کے بعد جعلی مقدمات کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح آج بھی مقدمات چلائے جا رہے ہیں،ہم پہلے بھی بے گناہ ثابت ہوئے اور اب بھی ہونگے۔جے آئی ٹی رپورٹ بس ایک الزام ہے،ابھی کورٹ کی کاروائی مکمل نہیں ہوئی لیکن میڈیا پر ایسا تصور پھیلایا جا رہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ایک دم درست ہے۔ہم اداروں سے لڑنے والے نہیں ہیں بلکہ اداروں کو آئینی اختیارات دینے والے لوگ ہیں۔ملک میں کرپشن کے نام پر یکطرفہ انتقامی کاروائیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -