چیئر مین سینٹ کی تبدیلی ، اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی :سینیٹر مصدق ملک

چیئر مین سینٹ کی تبدیلی ، اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی :سینیٹر مصدق ملک
چیئر مین سینٹ کی تبدیلی ، اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی :سینیٹر مصدق ملک

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ کی تبدیلی کے حوالے سے جو بھی جمہوری عمل ہوگا ، ساری اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اسی سال کے استاد کو ہتھکڑی لگائی جاتی ہے اورعدالت میں پیش کیا جاتا ہے ، فواد چودھری کو ابھی تک یہ یقین نہیں آیا کہ حکومت ہماری ہے ، اس وقت جو حکومت میں ہیں ان کو الزامات ہونے کے باوجود نہیں پکڑا جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینٹ کی تبدیلی کے حوالے سے جو بھی جمہوری عمل ہوگا ، ساری اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی ،جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے پہلے حکومتی وزراءکا اس حوالے سے باتیں کرنا معاملے کو مشکوک کرتاہے ، ہل میٹل اور فلیگ شپ میں کوئی فرق نہیں ہے ، ایک کیس میں بری کردیاگیا اور دوسرے میں سزا دید ی گئی ۔

مزید :

قومی -