حیدر آباد: مبینہ طور پر زہریلی چپس کھانے سے تین سالہ کا بچہ جاں بحق ، ڈھائی سالہ بہن کی حالت تشویشناک

حیدر آباد: مبینہ طور پر زہریلی چپس کھانے سے تین سالہ کا بچہ جاں بحق ، ڈھائی ...
حیدر آباد: مبینہ طور پر زہریلی چپس کھانے سے تین سالہ کا بچہ جاں بحق ، ڈھائی سالہ بہن کی حالت تشویشناک

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چاندنی مارکیٹ میں مبینہ طور پر زہریلی چپس کھانے سے تین سالہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے چاندنی مارکیٹ میں مبینہ طور پر زہریلی چپس کھانے سے تین سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کی چھوٹی بہن کی حالت غیر ہوگئی۔ ڈھائی سالہ علیزہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں نے دکان سے چپس خریدے تھے اور وہی کھانے سے ان کی حالت خراب ہوئی۔دوسری جانب سے آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کرڈی آئی جی حیدر آباد سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -