’جائیدادیں واپس خریدنے کا وقت ہوا چاہتا ہے‘ حریم شاہ نے بھولا ریکارڈ کو خاموش رہنے کیلئے کتنی آفر کردی؟

’جائیدادیں واپس خریدنے کا وقت ہوا چاہتا ہے‘ حریم شاہ نے بھولا ریکارڈ کو ...
’جائیدادیں واپس خریدنے کا وقت ہوا چاہتا ہے‘ حریم شاہ نے بھولا ریکارڈ کو خاموش رہنے کیلئے کتنی آفر کردی؟

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازعہ سوشل میڈیا شخصیت بھولا ریکارڈ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں خاموش کرانے کیلئے حریم شاہ کی جانب سے آفرز کی جارہی ہیں۔

بھولا ریکارڈ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ’ جائیدادیں واپس خریدنے کا وقت ہوا چاہتا ہے کیونکہ حریم شاہ آفرز کر رہی ہے۔‘ خیال رہے کہ 2 سال قبل بھولا ریکارڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ شب بسری کے بعد اپنے دوستوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ انہوں نے اس کام کیلئے اپنی جائیدادیں بیچ دی ہیں۔

بھولا ریکارڈ نے اپنے فالورز سے کہا کہ وہ صبر کریں، بہت جلد ایسی ویڈیو شیئر کی جائے گی جو انٹرنیٹ بریک کردے گی۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے اپنے فیس بک پیج پر دعویٰ کیا تھا کہ سب کی ویڈیوز لیک کرنے والی حریم شاہ کی ویڈیوز وہ لیک کرنے والے ہیں۔ بھولا نے حریم شاہ سے کہا تھا کہ وہ سیاستدانوں کو بلیک میل کرنا چھوڑ دیں نہیں تو تمہاری ویڈیوز بھی لیک کردی جائیں گی۔ اپنی اس پوسٹ کے ساتھ بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ کی جانے والی ویڈیو کال کا سکرین شارٹ بھی شیئر کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس