سیکیورٹی خدشات،گورنر ہاؤس کے پی کے کو ہر ہفتے کھولنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا 

سیکیورٹی خدشات،گورنر ہاؤس کے پی کے کو ہر ہفتے کھولنے کے فیصلے پر عملدرآمد ...

  



پشاور (آن لائن)سیکیورٹی خدشات کے باعث گورنر ہاؤس کو ہر ہفتے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد جزوی طور پرروک دیا گیا ہے جبکہ گورنر ہاؤس کو پشاور میوزیم کی طرف راستہ دینے اور گورنر ہاؤس کے ایک حصے کو کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد بھی روک دیا گیا ہے گورنر ہاؤس پشاور کو وزیر اعظم کے احکامات  کی روشنی میں ہر ہفتے مختلف سکولوں،کالجز، یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے لئے کھولا جاتا تھا ہفتہ اور اتوارکے دن طلباء و طالبات کو گورنر ہاؤس کی سیر کرائی جاتی تھی جبکہ گورنر ہاؤس کے ایک حصے (باغ) کو محفوظ کر کے اسے آثار قدیمہ میں بھی شامل کئے جانے کااعلان کیا گیا تھا تاہم اس پربھی عمل درآمد نہ ہو  سکا ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر ہاؤس پشاور کو ہفتہ وار طلباء و طالبات کی آمدکے لئے سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردیاگیاہے مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے دیئے جانے والی درخواستوں کو ذرائع کے مطابق اس پر عمل درآمد روک دیا گیاہے اور ان کی درخواستوں کی منظوری نہیں کی جارہی ہے تاہم گورنر ہاؤس کی انتظامیہ نے اس سے لاعلمی کااظہار کیاہے گورنر ہاؤس پشاور کو آثار قدیمہ کا حصہ دیکر ایک راستہ پشاور میوزیم کی طرف دینے کااعلان بھی کیا گیا تھا واضح رہے کہ گورنر ہاؤس سندھ، گورنرہاؤس پنجاب عوام کے لئے باقاعدہ طور پر کھولا جا چکا ہے۔ جبکہ گورنر ہاؤس پشاور میں اس پر فیصلے تاحال نہیں ہوا ہے۔ 

گورنر ہاؤس کے پی 

مزید : علاقائی