سندھ میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں، وفاق نے اسپرے کرنیوالی گاڑیاں بھیج دیں 

سندھ میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں، وفاق نے اسپرے کرنیوالی گاڑیاں بھیج دیں 

  



بدین(این این آئی)بدین اور تھرپارکر ضلع کے قریبی علاقوں کڈھن مٹھی تھری عبداللہ شاہ شادی لارج سمیت دیگر علاقوں میں ٹڈی دل کی تباہکاریوں کی خبریں الیکٹرانک پرنٹ اور سوشل میڈیا پر چلنے کے بعد ''جی ڈی اے'' کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا کی اپیل پر وفاقی حکومت کا نوٹس بدین ضلع کے متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے اسپرے کرنے والی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں گاڑیوں نے ساحلی پٹی کے علاقوں میں سپرے کی سرگرمیاں شروع کر دیں، واضع رہے کہ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کے ضلع بدین کے ساحلی اور تھرپارکر سے ملحقہ  علاقون میں گزشتہ دو ماہ میں ٹڈی دل نے دس روز قبل دوسری بار شدید حملہ کر کہ علاقہ میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت گندم سرسوں سورج مکھی ٹماٹر سمیت سیزن کی سبزیوں اور مال.مویشیوں کے چارے کے علاوہ درختوں کے پتوں کو کھا کر بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی تھی تھرپارکر میں تباہی کے بعد کروڑوں کی تعداد میں حملہ آور ہونے والی ٹڈی دل کی تباہکاریوں کی خبریں میڈیا میں چلنے کے بعد جی ڈی اے کے پارلیامانی لیڈر ایم پی اے حسنین مرزا نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت سے ٹڈی دل کے کے خاتمہ کے لئے سپرے کرنے والی گاڑیاں کیمیکل سمیت متاثرہ علاقوں کڈھن اور نواحی علائقوں ولھاری، گونی، صوفی کا دیکا، مٹھی تھری، صدام حاجی شیر ایگریکلچر فارم، گوٹھ چاکر پھنور، خمیسو نوتیار، چھٹو خان لونڈ، حسین خان لونڈ، والم میگھواڑ، بھرام نوتیار، علی خان لونڈ معراج نوتیار، امان اللہ نوتیار، دل فارم اور دیگر علاقوں میں سپرے کرنے کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں. ٹڈی دل کے خاتمہ کے سپرے کی سرگرمیوں کے بعد کاشتکاروں میں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی ہے، کاشتکار میر حسن پھنور، حنیف پھنور، ربڈنو نوتیار، چیتن میگھواڑ، یوسف پھنور، کھمون نوتیار، تاجو نوتیار اور دیگر نے کہا کی ہم وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا کے مشکور ہیں جن نے اس مشکل کی گھڑی م ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں معاشی نقصان سے بچایا آبادگاروں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جھوٹے دعوے اور اعلان کر کہ اسپرے کے بحانے کروڑوں روپے ہڑپ کر گئی ہے.رابطہ کرنے پر پارلیامانی لیڈر ایم پی اے حسنین مرزا نے بتایا کہ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر ٹڈی دل کے حملہ کا پتا چلا کہ ساحلی پٹی میں ٹڈی دل نے تباہی مچادی ہے جس کے بعد وفاقی حکومت سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی کی بنیاد پر سپرے کی گاڑی منظور کروائی جو فقط بدین ضلع کے متاثرہ علائقوں میں سپرے کرے گی حسنین مرزا نے مزید کہا کہ سندھ حکومت 33 کروڑ روپے سپرے کی مد میں ہڑپ کر چکی ہے سندھ کے کسی بھی علائقے میں سپرے نہیں ہوا۔

 ٹڈی دل کا خاتمہ

مزید : علاقائی