وائس ایڈمرل احمد تسنیم (ر)کیلئے غازی پاکستان گولڈ میڈل اور Exemplray Services Awardکا اعلان 

وائس ایڈمرل احمد تسنیم (ر)کیلئے غازی پاکستان گولڈ میڈل اور Exemplray Services Awardکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) 1971میں پاک بحریہ کی آبدوز "ہنگور"کے زریعے بھارتی بحری جنگی جہاز "خُکری"کو تباہ کرکے سینکڑوں بھارتی فوجیوں سمیت سمندر برد کرنے والے قومی ہیرو وائس ایڈمرل احمد تسنیم(ریٹائرڈ) کو ان کی قومی دفاعی خدمات کے اعتراف میں غازی پاکستان فاؤنڈیشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے غازی پاکستان گولڈ میڈل اور Exemplary Services Awardدینے کا اعلان کیا ہے تقریب کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ غازی پاکستان فاؤن ڈیشن اس سے پہلے JF-17تھنڈر ائیر کرافٹ کے بانی سابق ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل شاہد لطیف کو بھی انکی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈز دے چکی ہے۔ 
ایوارڈ اعلان

مزید :

علاقائی -