اوکاڑہ پولیس کا کریک ڈاؤن، 149  اشتہاری،81عدالتی مفرور گرفتار

اوکاڑہ پولیس کا کریک ڈاؤن، 149  اشتہاری،81عدالتی مفرور گرفتار

  



لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن و امان برقرار رکھنے، عوام کی جان و مال کے تحفظ،،منشیات کے مکمل خاتمے اورجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیمیں ضلع اوکاڑہ میں شہریوں کی خدمت اور حفاظت، قانون کی یکساں عمل داری اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر بنانے میں شب و روز کوشاں ہیں اور خاص طور پر اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔ 

مزید : علاقائی