بیوی ہلاک، شوہر کی حالت نازک، نوجوان کی پر اسرار ہلاکت 

بیوی ہلاک، شوہر کی حالت نازک، نوجوان کی پر اسرار ہلاکت 

  



لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں گھر سے نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد ہونے پر وہاں کہرام مچ گیا اور خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا، 32 سالہ سویرا اور وسیم کی ایک روز قبل روز شادی ہوئی تھی، شوہر وسیم کی حالت بھی نازک، ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، فرانزک لیب کو تحقیقات کیلئے بلایا گیا ہے، فرانزک لیب کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، دوسری جانب پولیس کا یہ بھی خدشہ ہے کہ کمرے میں گیس کا ہیٹر تھا یا گیس بھر جانے کے باعث ان کی ہلاکت ہوئی ہے۔تاہم سویرا کی لاش ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہے، پولیس کا یہ کہنا ہے کہ وقت سے پہلے اس بات کا تعین نہیں ہوسکتا کہ کیسے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔گجر پورہ کے علاقہ میں نے 25سالہ نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ،پو لیس نے لاش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ جمع کر واتے ہوئے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے،بتا یا گیا ہے کہ گجرپورہ کے علاقہ گندئے نا لے کے قریب راہگیروں نے خون میں لت پت لاش دیکھ کر پو لیس کو اطلاع دی پو لیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی،پو لیس کا کہنا ہے کہ شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سا منے آ ئیں گے،جلو پارک کے قریب گاڑی میں آگ لگنے سے پینتالیس سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔تھانہ مناواں کی حدود پیش آنیوالے واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والا شخص بری طرح جھلس گیا تھا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی میں آگ لگی تو اردگرد موجود لوگوں نے مل کر اس شخص کو باہر نکالا تاہم وہ دوبارہ جلتی گاڑی میں داخل ہو گیا۔دوسری جانب پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ خانے جمع کروا دیا ہے، جبکہ گاڑی بھی قبضہ میں کر لی گئی ہے۔ واقعہ کوئی حادثہ ہے یا پھر مرنے والے شخص نے خود کشی کی اس بارے میں تاحال تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...