گھر میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے ماں بیٹا سپرد خاک
لاہور (کرائم رپورٹر) لاری اڈا کے علاقے میں گز شتہ روز گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہو نے والے ماں بیٹے کی نعشیں پو لیس نے 174کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں جن کو درجنوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا،تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز لاری اڈا کے علاقہ میں ایک گھر میں آ گ لگنے سے 25سالہ رخسا نہ اور اس کا بیٹا بلال جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے، زرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر جعلی موبل آئل پر سیلیں لگانے کا کام کرتا تھا، وہ یہ کام پٹرول کے ساتھ آگ جلا کر کرتے تھے، کمرے کے اندر پٹرول کی وجہ سے لگنے والی آگ نے ماں بیٹے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا