ایلیٹ فورس کامبینہ مقابلہ،ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،4فرار

ایلیٹ فورس کامبینہ مقابلہ،ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،4فرار

  



فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایلیٹ فورس اورڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ4فرا ر ہو نے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سمندری کے علاقہ چک465گ۔ب کے قریب4ڈاکو خودہی گرائے گئے درخت سے ناکہ لگاکرراہگیروں کولوٹ رہے تھے،ایلیٹ فورس کی گاڑی کوآتے دیکھ کرڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس فائرنگ سے ڈاکوکھیتوں میں چھپ گئے، اس دوران پولیس کی مزیدنفری موقع پرپہنچ گئی،2گھنٹے تک دو طرفہ فائرنگ کے بعدایک ڈاکوکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔

جبکہ 3فرار ہوگئے۔گرفتارملزم کی فخرعباس کے نام سے شناخت کی گئی ہے جوضلع اوکاڑہ کارہائشی بتایاجاتا ہے۔اس کے قبضہ سے پسٹل اورموبائل فون برآمدکیاگیا ہے۔

ڈاکو

مزید : علاقائی


loading...