سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا،پولیس خاموش

  سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا،پولیس خاموش

  



لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور شہرکے مختلف علاقوں میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ چھٹی والے دن سارا دن جاری رہا بتایا گیا ہے کہ غازی آ باد،سا ندہ، باغبانپورہ،،فیکٹری ایریا،شالیمار، شاد باغ شفیق آباد اور نولکھا سمیت شہر بھر میں پتنگ بازی کا خطرناک کھیل جاری رہا جس پر علاقہ ایس ایچ او نے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لائی جبکہ ایس ایس پی آپریشن نے کہا ہے کہ جس ایس ایچ او کے علاقہ میں پتنگ بازی ہوگی اس علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے باوجود پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے کے لئے بڑی طرح ناکام نظر آرہی ہے پولیس کے اعلی حکام کو چاہئے کہ چھٹی والے دن ہونے والی پتنگ بازی کرنیوالوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ معصوم بچوں اور نوجوانوں کی جانیں بچائی جاسکے،ڈولفن سیکورڈ نے کاروائی کر تے ہوئے پتنگ بازی ہوائی فائر نگ کر نے والے درجن سے زائد افراد کو گر فتار کر کہ درجنوں پتنگیں اور چر خیاں بر آ مد کر کہ ملزمان کو متلقہ تھا نوں کے حوالے کر دیا جن کے خلاف مقد مات درج کر لئے گئے۔

مزید : علاقائی


loading...