ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجرکی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجرکی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔فائرنگ رینج پر سکیورٹی ڈویژن کے 66 جبکہ گاردات کے 17 اہلکاران کو فائر پریکٹس کرائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائر کرائے گئے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1450 سے زائد اہلکار روانہ کئے۔ احتجاجی ریلیوں سمیت احتجاج کے مختلف مواقع پر اینٹی رائٹ فورس نے 4535 مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کیا۔دوران ڈیوٹی اینٹی رائٹ فورس نے قانون ہاتھ میں لینے والے 50 افراد کو گرفتار کیا۔گذشتہ ہفتے کے دوران اینٹی رائٹ فورس کی 206 سے زائد ریزرو روانہ کی گئیں۔ٹی ایچ کیو ہسپتال پولیس لائنز میں 165 اہلکاروں کو ایمرجنسی بنیاد پر جبکہ 1705 کو آوٹ ڈور میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

مزید : علاقائی


loading...