اچھرہ میں 7ڈیفنس میں 6او ر ستوکتلہ اور سول لائنز میں 5.5لاکھ کے ڈاکے 

    اچھرہ میں 7ڈیفنس میں 6او ر ستوکتلہ اور سول لائنز میں 5.5لاکھ کے ڈاکے 

  



لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا. تفصیلات کے مطابق اچھرہ میں ڈاکوؤں نے عابد کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ زیورات اور دیگر سامان, ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے فاروق کے گھر سے 6 لاکھ زیورات اور دیگر سامان, ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے مبشر کے گھر سے 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان, سول لائنز میں ڈاکوؤں نے عبداللہ کے گھر سے 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان,  سمن آباد میں ڈاکوؤں نے عامر کے گھر سے 4لاکھ زیورات اور دیگر سامان, اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھر سے اڑھائی لاکھ زیورات اور دیگر سامان,  نولکھا میں ڈاکوؤں نے طاہر کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان, گوالمنڈی میں ڈاکوؤں نے اسد کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان,  اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خالد کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان, لاری اڈا میں ڈاکوؤں نے نجم کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان, نوانکوٹ میں ڈاکوؤں نے ندیم کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان,  ہنجروال میں ڈاکوؤں نے مشتاق سے 90ہزار اور موبائل فون, سندر میں ڈاکوؤں نے یاسین سے 70ہزار اور موبائل فون, برکی میں ڈاکوؤں نے شہباز سے 40ہزار اور موبائل فون, ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے زبیر سے 20ہزار موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا. فیکٹری ایریا اور نشتر کالونی سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد, لوئر مال داتا دربار نولکھا, شادباغ اور شفیق آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں.

مزید : علاقائی


loading...