نیو ایئر نائٹ پرون ویلنگ روکنے  کیلئے خصوصی سکواڈ تعینات کرنیکا فیصلہ 

نیو ایئر نائٹ پرون ویلنگ روکنے  کیلئے خصوصی سکواڈ تعینات کرنیکا فیصلہ 

  



لاہور (کرائم رپورٹر)نیو ائیر نائٹ سے قبل ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑبازی روکنے کیلئے خصوصی اقدامات۔ موٹرسائیکل کے سائیلنسر سے بفل نکالنے اور بغیر سائیلنسرموٹرسائیکل، رکشوں کو بند کرنے کا حکم،مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر 50 موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات کیے جائیں گے،  ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز،ایس پی حماد رضا قریشی کی ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کی ہدایت،  ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ون ویلرز، کم عمر ڈرائیوز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کیخلاف بھی کارروائی کا حکم، کوئی بھی کم عمر ڈرائیور گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ نہ چلانے پائے، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ، ایس پی ٹریفک کی ون ویلنگ والی شاہراہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اضافی پٹرولنگ افسران تعینات کرنے کی بھی ہدایت، شہری ہیلپ لائن 15 پر ون ویلنگ کی فوری اطلاع دیں، ایس پی ٹریفک اس موقع پر ایس پی سٹی کا مزید؛ کہنا تھا کہ شہریوں خصوصاً والدین کے تعاون سے خونی کھیل کا خاتمہ کریں سٹی ٹریفک پولیس نوجوان نسل کی حفاظت میں پیش پیش ہے، ایس پی ٹریفک سٹی ٹریفک پولیس سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آگاہی مہم چلا رہی ہینیو ائیر نائٹ کے پیش نظر کارروائی کیساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جارہی ہے، محفوظ سفر کیلئے تمام شہریوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، ایس پی ٹریفک لاہور۔

مزید : علاقائی


loading...