ڈولفن سکواڈ نے ایک ہفتہ میں 38ملزم گرفتار کئے،گاڑیاں،موبائل اور نقدی برآمد

  ڈولفن سکواڈ نے ایک ہفتہ میں 38ملزم گرفتار کئے،گاڑیاں،موبائل اور نقدی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اورپولیس رسپانس یونٹ ٹیمیں دورانِ پٹرولنگ پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں،، منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ایس پی ڈولفن سکواڈنوید ارشاد نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران گشت ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث38 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے01کار،05 موٹر سائیکلیں،05 موبائل فونزاور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی۔ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام840کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 پسٹلز،01 رائفل، 05 میگزین اور110گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران18 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے123افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ 135 گاڑیوں،65ہزار موٹر سائیکلوں اور43499 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ06 گاڑیوں،23موٹر سائیکلوں اور 98 اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبر پلیٹس والی02گاڑیوں اور 02 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں 13،ہوائی فائرنگ میں 06، آتش بازی میں 06اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر02 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ10عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -