پٹرولنگ پولیس نے ایک ہفتے میں 2اشتہار یوں سمیت 87ملزم گرفتار کئے 

پٹرولنگ پولیس نے ایک ہفتے میں 2اشتہار یوں سمیت 87ملزم گرفتار کئے 

  



لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی بروقت کارروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پولیس نے ہفتہ وارکارکردگی کی رپورٹ جاری کردی مختلف جرائم میں ملوث2 اشتہاریوں سمیت87 ملزمان گرفتارقبضہ سے804لیٹر شراب، 5792 گرام چرس، 1گن، 1 رائفل25 پسٹلز،  اور306گولیاں  برآمد۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن اور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایات پر پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے عدالتی مفرور،محمد جاوید اور2 اشتہاریوں محمد تنو یراور عبدالمجید کو گر فتا ر کیا۔ دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے منشیات کے59ملزمان علی رضا، شکیل احمد، بشیر بلا ل، محمد وسیم،ظفر اقبال،ایم آصف،ظہو ر احمد، محمد صابر، محمد شفیق،اسلم، محمد سلیم، غلام عبا س، ظہور احمد، ایم صابر،محمد شفیق، اسلم،عر فا ن،عباس،محمدجادر،محسن علی، عبدالستار،شہزاد احمد، فرخ عباس،وقاص،منصب،محمد آصف،محمد آصف، شاھد، محمد ند یم، ظہو ر احمد،محمد رمضان،عمر ان، عمرا ن میسح،محمدعر فا ن،ارشد حسین، الیاس، عمردراذ،فراز اسلم،پر و یز اختر،محمد سیلم،اصغر، سیف علی،محمد آصف، محسن علی،سلامت علی،قیصرفا روق،لعل خا ں،فیصل علی عبدالغفار، علی شان،رضوان علی،مظہر عبا س، ارشدعباس، نذیر احمد، منیراحمد، رحمن دین، خالد محمود اورجلال خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 804 لیٹر شراب، 5792گرام چرس برآمدکی۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائزاسلحہ کے26ملزمان بابر علی،گلزار،منو ر شاہ،سر فراز، نور حسن،محمد رمضان، افضل احمد،اخلا ق احمد،محمد عظیم، رضامحمد، ریا ض، متی اللہ، محمد عثمان علی، مدثر، افصل، عبد المنا ن،فیض احمد،رمضان،امحمد ند یم،نذر جرید، زرق محمود، سرفراز علی،صابر حسین،عارف،ساجد محمود،اظہر اقبال،محمد نعیم اور محمدجاوید کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1رائفل، 1گن،2 کلاشنکوف 25 پسٹلز، 6 کارتوس،8میگزین اور 306 گولیاں برآمدکیں۔ 

مزید : علاقائی


loading...