آئی جی پنجاب کے حکم پر 4پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

   آئی جی پنجاب کے حکم پر 4پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

  



لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا ابریز علی عباسی کو ایس ڈی پی او صدر منڈی بہاؤ الدین،ڈی ایس پی سیکیورٹی VVIP-IIراولپنڈی اعجاز حسین شاہ کو ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا،تقرری کے منتظر کا ئیوان کریم عباسی کوڈی ایس پی سیکیورٹی VVIP-IIراولپنڈی اورڈی ایس پی I-بٹالین I-پنجاب کانسٹیبلری لاہور ناصر حنیف کو ڈی ایس پی ٹیپو کمپنی لاہور کی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی