اپوزیشن قائدین حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں،ثوبیہ کمال

      اپوزیشن قائدین حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں،ثوبیہ کمال

  



لاہور(پ ر) ممبر قومی اسمبلی و  وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکارہے اور حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی بہتری کے ثمرات سے سب سے پہلے پسے ہوئے طبقات استفادہ کریں گے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے گا، تاریخ میں کسی بھی حکومت کو اس سے بد حال معیشت کی منتقلی نہیں ہوئی،مسلم لیگ (ن) نے ایک سازش کے تحت حکومت میں موجود ہوتے ہوئے معیشت کو ابتر کرنے کی منصوبہ بندی کرلی تھی جس سے عمران خان پیشگی آگاہ تھے۔

 لیکن انہوں نے مایوس ہونے کی بجائے دن رات محنت کی، دوست ممالک سے تعاون حاصل کیا اور ملک کو آئی سی یو سے نکال کر اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذات یا خاندان کیلئے اقتدار میں نہیں آئے اور نہ ہی وہ کوئی کاروبار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ہم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے اور یہ ملک کے مسائل کی جڑ ہے۔

ثوبیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1