بلاول بھٹوزرداری نے بینظیر کی برسی پر مایوس کن جلسہ کیا،مومنہ

  بلاول بھٹوزرداری نے بینظیر کی برسی پر مایوس کن جلسہ کیا،مومنہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زداری کا جلسہ ناکام ہوگیا، بلاول بھٹو زداری نے بے نظیر کی برسی کے موقع پر جلسہ سے مایوس کن خطاب کیا، بلاول بھٹو زرداری اب سب کچھ چھوڑ کر سندھ حکومت پر توجہ دیں، سند ھ حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اور وہاں کے عوام سخت پریشان ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نئی حکومت نے پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے، پنجاب اسمبلی کی ایک سالہ کارکردگی مثالی ہے۔

، عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کرکے پورا کررہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام فلاح و بہود کے لئے مزید قوانین منظور کئے جائیں گے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مثالی قانون سازی کی جائے گی جبکہ سندھ حکومت کی ناکامیوں کی داستان ہر جگہ بیان کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے جن مقاصد کے لئے ہمیں ووٹ دئیے ہیں ہم ان مقاصد کے لئے کام کررہے ہیں،ہم عوام کے معیار پر پورا اتریں گے اور گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے عوام جن مشکلات میں گھرے رہے ہم ان مشکلات سے انہیں نجات دلائیں گے 

مومنہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...