ادویات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے،فیاض بھٹی

ادویات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے،فیاض بھٹی

  



فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے تحصیل فیروزوالہ کے صدر فیاض حسین بھٹی نے کہاکہ  حکومت کی طرف سے 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کی منظوری عوام سے کیا گیا ادویات کی قیمتوں میں کمی کے وعدہ کی تکمیل کا ایک خوش آئند قدم ہے۔

پی ٹی آئی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور غریب کو اس کا حق دلانے کے لئے پرعزم ہے صدر فیاض حسین بھٹینے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے آئینی پانچ سال مکمل کرے گی۔ حکومت کی تمام تر توجہ عوام کے مسائل پر مرکوز ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخری حد تک جائے گی، عوام کو ریلیف کے کاموں کی اعلیٰ قیادت خود نگرانی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں ماضی کی طرح پیسہ نمائشی منصوبوں پر ضائع نہیں کیا اور ماضی میں نمائشی منصوبوں پرسرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا اور ان نمائشی منصوبوں کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1