سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خزانے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا،عرفان عباسی

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خزانے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا،عرفان عباسی

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنماعرفان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو شریف برادران اور آصف زرداری دونوں نے مل بہت نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں ملک قرضوں کے بوجھ تلے آیا، نواز شریف اور آصف علی زرداری کیساتھ پی ٹی آئی کی کوئی ذاتی لڑائی نہیں ملک کولوٹاہو امال واپس کردیں مگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کرپشن اورلوٹ مار کی میراث کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کو پیشگی علم ہوگیا تھاکہ عوام انہیں دوبارہ منتخب نہیں کریں گے اس لئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خزانے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اور ہمیں ایسی بد حال معیشت منتقل ہوئی کوئی بھی شخص ہماری قیاد ت پربد عنوانی کاالزام نہیں لگا سکتا۔

جبکہ ماضی کی حکومتوں میں اس دور میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

عرفان عباسی

مزید : میٹروپولیٹن 1