وزیر اعظم نے مسلسل جدوجہد سے ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا،عبدالسمیع

وزیر اعظم نے مسلسل جدوجہد سے ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا،عبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماراناعبدالسمیع نے 2020 کو ملک کی تعمیرو ترقی، معاشی استحکام اور ریلیف کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 23سال مسلسل جدوجہد کے بعد پاکستان کو استحکام پاکستان کے سفر پر گامزن کر دیا ہے، وہ روایتی سیاستدان نہیں بلکہ ایک مقبول لیڈر ہیں۔

جو ذاتی فائدہ کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کی خوشحالی اور آئندہ نسلوں کا سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی پوری توجہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے فوکس کی ہوئی ہے،ماضی میں احساس سے عاری حکمرانوں نے عام آدمی کی تکالیف میں اضافہ کیا، عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی مشکلات کم کرنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اورفرض بھی۔
عبدالسمیع