نیب آرڈیننس نے احتساب کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا،اشرف بھٹی

  نیب آرڈیننس نے احتساب کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا،اشرف بھٹی

  



لاہور( ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس نے وزیراعظم عمران خان کے احتساب کاڈرامہ بے نقاب کردیا ہے پہلے علیمہ باجی کوایمنسٹی سکیم اوراب عمران خان نے اپنے دوستوں کوبچانے کیلئے نیب آرڈیننس میں ترامیم کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک میں احتساب نہیں بلکہ ڈرامہ کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب صرف پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن)کا ہورہا ہے جبکہ وزیراعظم عوام کوریلیف دینے کے بجائے اپنے دوستوں کوآرڈیننس لاکربچانے میں لگے ہوئے ہیں اورعوام بھوکے مررہے ہیں۔محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...